...

نان کسٹم سگریٹ: شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کی کارروائی، بڑی مقدار میں غیر قانونی سگریٹ برآمد، پانچ افراد گرفتار

نان کسٹم سگریٹ کے خلاف کراچی کے ضلع ملیر میں تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں مختلف اقسام کے غیر قانونی نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد کر لیے اور پانچ افراد کو گرفتار کر لیا۔

ملیر پولیس کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں اعلیٰ پولیس حکام کی ہدایات پر تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن کی حدود میں مختلف مقامات پر کی گئیں۔ پولیس نے ایسی بڑی مقدار میں نان کسٹم پیڈ سگریٹ قبضے میں لیے جن کی خرید و فروخت اور ترسیل قانون کے تحت ممنوع ہے۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران پانچ ملزمان کو دفعہ 54 کے تحت گرفتار کر کے تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن منتقل کیا گیا، جبکہ برآمد شدہ نان کسٹم پیڈ سگریٹ کو دفعہ 550 ضابطۂ فوجداری کے تحت اپنی تحویل میں لے کر مال خانے میں محفوظ کر دیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملیر پولیس غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے، قانون کی عملداری اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مسلسل کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.