خواجہ آصف مودی پر تنقید، بھارتی پروپیگنڈا سے مسائل حل نہیں ہوں گے

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ذاتی حملوں سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں ذہنی طور پر غیر مستحکم قرار دینے سے بھی حقائق تبدیل نہیں ہوتے۔

وزیر دفاع نے یہ بیان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اندرونِ ملک اور عالمی سطح پر دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ برس پاکستان سے شکست کے بعد مودی کی سیاسی ساکھ متاثر ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف پروپیگنڈا مہم سے مودی کی ساکھ بحال نہیں ہو سکتی۔

وزیر دفاع کے مطابق بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی بھی مودی کو ملنے والے بعض اعزازات پر سوالات اٹھا چکے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بعض اعزازات مصنوعی تشہیری مہم کا حصہ قرار دیے گئے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ایسی مہم کا مقصد مودی کو عالمی رہنما کے طور پر پیش کرنا تھا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ برطانوی اخبار گارڈین نے بھی بعض اعزازات کی شفافیت پر سوالات اٹھائے ہیں۔

وزیر دفاع کے مطابق بیرون ملک تعریف حاصل کرنے کی کوششیں داخلی دباؤ کم کرنے کی ناکام کوشش ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!