اے این ایف کریک ڈاؤن: ملک بھر میں 24.65 کلوگرام منشیات برآمد، 3 خواتین سمیت 7 ملزمان گرفتار

اے این ایف کریک ڈاؤن: انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 3 خواتین سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ 23 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 24.65 کلوگرام منشیات برآمد کر لی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق سکھر میں شکارپور روڈ کے قریب ایک مسافر وین کی تلاشی کے دوران 15 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

نوشہرہ کے علاقے رسالپور میں اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے تین خواتین کے قبضے سے 8.4 کلوگرام چرس برآمد کی اور انہیں حراست میں لے لیا۔

فیصل آباد میں کینال روڈ کے قریب موٹر سائیکل سوار ایک ملزم سے 1.2 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، جبکہ اسلام آباد میں چونگی نمبر 26 کے قریب ایک ملزم کے قبضے سے 50 گرام کوکین برآمد کی گئی۔

ترجمان کے مطابق تمام کارروائیاں انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت کی گئیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ منشیات کے نیٹ ورک سے متعلق مزید حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!