ایران تعطیل آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات پر 6 جولائی کو ملک بھر میں عام تعطیل

ایرانی حکومت نے آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے موقع پر 6 جولائی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

حکومتی ترجمان نے بتایا کہ 8 جولائی کو ملک بھر میں یومِ سوگ منایا جائے گا۔

سرکاری ادارے 6 جولائی کو بند رہیں گے۔

ایرانی حکام کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای 28 فروری 2026 کو امریکی اور اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف جولائی کے پہلے ہفتے میں ایران جائیں گے۔

ان کی تعزیتی تقریب اور نمازِ جنازہ میں شرکت متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ایران کے بعد ترکیہ کا بھی دورہ کریں گے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی شرکت کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ادھر ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو خط لکھا ہے۔

خط میں انہیں آخری رسومات میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!