...

کراچی بجٹ: بلدیۂ عظمیٰ کی آمدنی 1.1 ارب سے بڑھ کر 6.5 ارب روپے ہو گئی، میئر مرتضیٰ وہاب

کراچی بجٹ پیش کرنے سے قبل میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بلدیۂ عظمیٰ کراچی کی مالی کارکردگی سے متعلق اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے کی آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس سے شہری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار بہتر ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی حکومت یا بلدیاتی ادارے کو مؤثر انداز میں چلانے کے لیے مضبوط مالی وسائل بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کے مطابق وہ بلدیۂ عظمیٰ کراچی کا آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کر رہے ہیں، جس کا مقصد شہری خدمات کو مزید بہتر بنانا ہے۔

میئر کراچی نے کہا کہ جب موجودہ انتظامیہ نے ذمہ داریاں سنبھالیں تو بلدیۂ عظمیٰ کراچی کی مجموعی آمدنی 1.1 ارب روپے تھی، جبکہ اب یہ بڑھ کر 6.5 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے۔

ان کے مطابق آمدنی میں اضافے سے شہری مسائل کے حل کے لیے مزید وسائل دستیاب ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں عوام کو بہتر بلدیاتی سہولتیں فراہم کرنا ممکن ہو سکے گا۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلدیۂ عظمیٰ کراچی کی کارکردگی پر تنقید کی جاتی رہی، تاہم وسائل میں بہتری آنے کے بعد ادارے نے اپنی صلاحیت عملی طور پر ثابت کی ہے۔ انہوں نے عظیم پورہ پل کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ صرف 90 روز میں مکمل کیا گیا، جو ادارے کی استعداد کا واضح ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ کی منظوری کے بعد مالی وسائل کو مزید مستحکم کیا جائے گا اور شہر کی مرکزی شاہراہوں، گلیوں، پارکس اور دیگر بلدیاتی سہولتوں کی بہتری کے لیے مزید ترقیاتی منصوبے شروع کیے جائیں گے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.