ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے کمشنر کراچی سید حسن نقوی کے ہمراہ نمائش چورنگی کا دورہ کیا۔
دورے میں محرم الحرام کے سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر پولیس اور دیگر محکموں کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔
افسران نے مرکزی جلوس کے روٹ کا معائنہ کیا۔
جلوس گاہوں اور داخلی و خارجی راستوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
متعلقہ حکام نے محرم کے دوران کیے گئے انتظامات پر بریفنگ دی۔
دورے میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا بھی معائنہ کیا گیا۔
اسٹریٹ لائٹس اور پانی کی فراہمی کا نظام بھی چیک کیا گیا۔
منتظمین اور مختلف اداروں کے نمائندے بھی دورے میں شریک ہوئے۔
ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ کراچی پولیس مکمل رابطے میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق تمام ادارے مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کر رہے ہیں۔






