اسٹاک میں تکنیکی سطح کے مذاکرات میں پاکستان، امریکا اور ایران کے اعلیٰ وفود کی شرکت متوقع ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایران امریکا مذاکرات میں شرکت کے لیے اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے ہیں۔
وزیراعظم آفس کے مطابق اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تسلسل میں آج برگن اسٹاک میں تکنیکی سطح کے مذاکرات ہوں گے۔
ان مذاکرات میں وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر شرکت کریں گے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم اس موقع پر شریک وفود کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
ترجمان نے کہا کہ یہ ملاقاتیں ایران امریکا مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کو مؤثر بنانے میں مدد دیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس عمل میں اپنا کردار جاری رکھے گا اور خطے میں امن کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔
ذرائع کے مطابق امریکی نمائندے وٹکوف اور جیرڈ کشنر پہلے ہی سوئٹزرلینڈ پہنچ چکے ہیں۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی مذاکرات کے لیے موجود ہیں۔
دوسری جانب ایرانی وفد بھی سوئٹزرلینڈ پہنچ گیا ہے۔
وفد کی قیادت باقر قالیباف کر رہے ہیں۔
وفد میں وزیر خارجہ Abbas Araghchi سمیت کئی اعلیٰ حکام شامل ہیں۔
ان میں علی باقری، ایرانی مرکزی بینک کے گورنر عبدالناصر ہمتی، کاظم غریب آبادی اور اسماعیل بقائی بھی شامل ہیں۔