کراچی میں شدید گرمی کے دوران 12 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ، شہری پریشان

کراچی: شہر قائد میں شدید گرمی اور مرطوب موسم کے دوران بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ متعدد علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گرمی کی شدت 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی گئی۔ ادارے کے مطابق شہر کا درجہ حرارت معمول سے 4.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہا۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کراچی میں کل بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا اور درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں طویل لوڈشیڈنگ کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں بجلی کی بندش سے گھریلو زندگی، کاروبار اور صحت کے مسائل میں اضافہ ہو گیا ہے۔

کے الیکٹرک کے مطابق کسی بھی علاقے میں 10 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی، جبکہ بعض علاقوں میں بجلی کی بندش واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے کی جاتی ہے۔

شہریوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ شدید گرمی کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

One thought on “کراچی میں شدید گرمی کے دوران 12 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ، شہری پریشان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!