راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر جنرل میتن توکیل نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق معزز مہمان کی آمد پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون، علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان اور ترکیہ کے تاریخی، ثقافتی اور اسٹریٹجک تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان مضبوط دفاعی اشتراک کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر ہیڈکوارٹرز میں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے بھی ملاقاتیں کیں۔
ان ملاقاتوں میں پیشہ ورانہ امور اور خطے کی بحری و فضائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
References:
Schecter blackjack sls c 8 https://schedule-1-casino.online-spielhallen.de/
References:
Roulette Online Spielen vegasino test
References:
High Roller Casino ohne Einzahlung GTA 5 Casino Heist
References:
Online casino mobile bceip.com