پٹرول 13.55 اور ڈیزل2.75 روپے فی لٹر مہنگا ہوگیا

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

پٹرول کی نئی قیمت 272.89 اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 278.96 روپے ہوگئی، نوٹیفکیشن جاری

نگران حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا تے ہوئےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  فی لٹر13 روپے سے زائد تک کا اضافہ کر دیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 13روپے 55 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔جس کے بعد پٹرول کی قیمت 272 روپے 89 پیسے ہوگئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 75 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے ، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 278 روپے 96 پیسے ہوگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل بھی 2 روپے تین پیسے فی لٹر مہنگا کردیا گیا ،جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی قیمت 166روپے 86 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔

اسی طرح مٹی کےتیل میں قیمت 24پیسے فی لٹرکمی کی گئی ہے، جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 186 روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

 

 

وزارت خزانہ کے مطابق نگران وزیر اعظم کی منظور ی کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، اورملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اطلاق آئندہ 15 روز کیلئے آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!