تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کو نئے سربراہ منتخب ہونے پر مبارکباد اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا
تاجروں کے درپیش مسائل کے حل کیلئے انشاء اللہ بھرپور جدوجہد کرینگے،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی
سود کے نظام نے ملک کو شدید دھچکایا پہنچایا ہے،سود لینے اور دینے والا دونوں کو جہنمی قراردیا گیا ہے،شاداب رضا نقشبندی
ملک کے استحکام اور معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے تاجروں،صنعتکاروں اور ملک کی تمام مذہبی وسیاسی جماعتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا،شاداب رضا نقشبندی حکومتی ٹیکسوں کی بھرمار ناقص معاشی پالیسیوں کے سبب غریب اور چھوٹے تاجر ٹیکسوں اور مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں،شاداب رضا نقشبندی تاجر ملک کی معیشت کی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،چیئرمین جامع الائنس مارکیٹ ایسوسی ایشن،شیخ محمد ارشاد
وفد نے تاجروں کے درپیش مسائل سے آگاہ کیا تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے سیاسی جماعتیں آواز بلند کریں،شیخ محمد ارشاد
کراچی ( ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی سے مرکز اہلسنت پر جامع الائنس مارکیٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ محمد ارشاد،جنرل سیکریٹری شیخ خالد نور نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی،PSTکے نئے سربراہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا،اس موقع پر پاکستان سنی تحریک مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن فہیم الدین شیخ،کراچی رابطہ کمیٹی کے محمد عامر قادری اور وفد میں شامل سینئر نائب چیئرمین شیخ محمد رفیع،خزانچی سجاد حسین،انچارج لاء ان آرڈراکیڈمی ذیشان شمسی،انچارج جامع کمپلیکس محمد ایوب،صدر کاظم رضا مارکیٹ محمد ندیم صدر عیدگاہ کلاتھ مارکیٹ،پپو بھائی،محمد آصف قادری اور سید ساجد علی ودیگر موجود تھے، اس موقع پر سربراہ پاکستان سنی تحریک کے بھائی مرحوم محمد زبیر کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی ودعا کی گئی، جبکہ جامع الائنس کے چیئرمین شیخ محمد ارشار نے تاجروں کے درپیش مسائل سے آگاہ کیا تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے سیاسی جماعتیں آواز بلند کریں،تاجر ملک کی معیشت کی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے تاجروں کی مرکز اہلسنت پر آمد پر خوش آمدیدکیا اور تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے انشاء اللہ بھرپور جدوجہد کرینگے،شاداب رضا نقشبندی کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے استحکام اور معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے تاجروں،صنعتکاروں اور ملک کی تمام مذہبی وسیاسی جماعتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا،سود کے نظام نے ملک کو شدید دھچکایا پہنچایا ہے،سود لینے اور دینے والا دونوں کو جہنمی قراردیا گیا ہے،سود پر لئے جانے والے قرضے اللہ کے قہرکو دعوت دینے کے مترداف ہیں،حکومت نے ٹیکسوں کی بھرمار لگائی ہوئی ہے، ناقص معاشی پالیسیوں کے سبب غریب اور چھوٹے تاجر ٹیکسوں اور مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں،حکومت تاجروں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرئے،ٹیکسزاور درآمدات وبرآمدات کے حوالے سے تاجروں سہولیات اور ریلیف فراہم کرئے،تاجروں کے حقوق اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ان کے ساتھ کھڑے ہیں جب بھی تاجر ہمیں آواز دینگے انشاء اللہ ساتھ کھڑے پائینگے۔