اللہ میری بیٹی کو نواز شریف جیسا شوہر دے: خواجہ عمران نذیر

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ عمران نذیر نے بیٹی کیلئے اپنے قائد نواز شریف جیسے شوہر کی دعا کی ہے۔

لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 127 میں پیپلز پارٹی کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری الیکشن لڑیں گے جب کہ انکے مد مقابل میاں اطہر محمود ہوں گے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران  لیگی رہنما خواجہ عمران نذیر کا کہناتھا کہ اگر نواز شریف براہے تو میں دعا کرتا ہوں میری ایک ہی بیٹی ہے اللہ اسے نواز شریف جیسا شوہر عطا کرے۔

 انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دیے ہوتے میں انہیں سلام پیش کرتا لیکن ایسا نہیں ، لوگوں کو چور کہہ کر خود سب سے   بڑا چور بننے والا لیڈر نہیں چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!