غزہ میں سیز فائر تک اسرائیل سے کوئی تعلقات قائم نہیں کیے جائیں گے: سعودی سفیر

ویب ڈیسک،

اقوام متحدہ میں سعودی سفیر نے کہا ہے کہ غزہ میں سیز فائر تک اسرائیل سے کوئی تعلقات قائم نہیں کیے جائیں گے۔

ڈیووس میں ہونے والے ورلڈک اکنامک فورم میں گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں سعودی سفیر ریما بنت بندر نے واضح کیا کہ غزہ میں سیز فائرتک سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرنے کی ڈیل پر بات نہیں کرے گا۔

سعودی سفیر نے کہا کہ میرے نزیک اس وقت سب سے اہم چیز اس حقیقت کو دیکھنا ہےکہ سعودی عرب نے اب تک تعلقات کی بحالی کو اپنی پالیسی کا مرکز نہیں بنایا ہے بلکہ اس نے امن ور استحکام کو اپنی پالیسی میں سب سے اہم رکھا ہے۔

ریما بنت بندر کا کہنا تھا کہ سعودی مملکت نے واضح کرچکی ہےکہ جب تک تشدد اور مسلسل ہلاتیں چلتی رہیں گی ہم اگلے کسی اورمعاملے پر بات نہیں کرسکتے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے اب تک اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان نہیں کیا ہے تاہم مشرق وسطیٰ کے بعض ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرچکے ہیں جن میں متحدہ عرب امارات اور مراکش بھی شامل ہیں۔

اس حوالے سے گزشتہ سال دیے گئے ایک انٹرویو میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ ہر گزرتے دنے کے ساتھ ہم معاہدے کے قریب آرہے ہیں لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ ریاض کے لیے فلسطین کا معاملہ بہت اہم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!