شیر کا شکارکریں گے،چوتھی بار وزیراعظم نہیں بننے دیں گے،بلاول بھٹو

بدین میں جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک کو ایک کرکے غربت، بیروزگاری اور مہنگائی کامقابلہ کریں گے، عوام پاکستان کی ترقی کیلئے میرا ساتھ دیں ملک کی قسمت بدلیں گے۔ جتنی طاقت مجھےدلوائیں گےاتنی طاقت سےکام کرسکوں گا۔

بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ کسی اور جماعت کو احساس نہیں عوام کس مشکل سے گزر رہے ہیں، وہ صرف نفرت اورتقسیم کی سیاست کررہے ہیں، کسی اورسیاسی جماعت کے پاس منشورہے نہ پلان ہے۔

انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں غریب خاندانوں کو گھر دینا چاہتے ہیں، خواتین کو مالکانہ حقوق دلوارہے ہیں، سندھ میں سیلاب متاثرین کیلئے 30لاکھ گھر بنا رہے ہیں، غریب عوام کو سولر کے ذریعے  300 یونٹ مفت بجلی پہنچاؤں گا۔ حکومت بناکر تنخواہوں اورآمدن میں اضافہ کریں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ ایک شخص پہلی، دوسری، تیسری بارناکام ہوا، چوتھی بار وزیراعظم نہیں بننےدیں گے، سب کو دعوت ہے آئیں ساتھ دیں،ہم شیر کا شکار کریں گے، تاریخ گواہ ہے جب اس شخص کو مسلط کیا گیا عوام کا نقصان ہوا، شیر کاشکارکریں گے،چوتھی بار وزیراعظم نہیں بننے دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!