ہمایوں سعید نے ’شادی‘ اور ’ماضی‘ کا دلچسپ قصہ سنادیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید نے شادی کے لیے موصول ہونے والی پیشکش کا دلچسپ قصہ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔

نجی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کرتے ہوئے اداکار نے مختلف امور پر گفتگو کی۔

میزبان کے سوال پر ہمایوں سعید نے ایک دلچسپ واقعہ سنایا کہ ایک خاتون مداح ان کے گھر آگئی تھیں اور شادی کرنے کے لیے بضد تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ کوئی 7 یا 8 سال پرانی بات ہے، ایک لڑکی گھر آگئی تھی اور کہہ رہی تھی کہ میں شادی کر کے جاؤں گی، جس پر میں ڈر گیا تھا۔

اداکار نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید بتایا کہ میں نے اس سے کہا بھی کہ میں پہلے سے شادی شدہ ہوں، تو وہ پھر بھی بضد تھی اور کہہ رہی تھی کہ کوئی بات نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر بھی میری شادیوں کی عجیب و غریب افواہیں گردش کرتی رہتی ہیں۔

ہمایوں سعید نے بتایا کہ انہیں 19 سال کی عمر میں شادی سے قبل ایک لڑکی سے دھوکا مل گیا تھا جس کے بعد وہ بہت روئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!