چیک ریپبلک میں آسمان سے نوٹوں کی بارش

چیک ریپبلک کے ایک مخصوص علاقے میں اچانک آسمان سے نوٹوں کی برسات ہوئی تو ہزاروں افراد نے انہیں اکٹھا کرنے کے لیے دوڑ لگا دی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ہزاروں افراد کو آسمان سے برستے کرنسی نوٹ جمع کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یقیناً آپ سوچ رہے ہوں گے کہ آخر آسمان سے برستے ان کرنسی نوٹوں کا ماجرا کیا ہے، تو ہم آپ کو بتاتے ہیں ان ہزاروں افراد کو یہ رقم کیوں ملی۔

ہوا کچھ یوں کہ چیک ریپبلک سے تعلق رکھنے والے ایک ٹی وی میزبان کامل بارتوشیک (Kamil Bartoshek) المعروف کاظمہ نے بھاری انعام کے عوض ایک مقابلے کا انعقاد کیا جس میں امیدواروں کو ان کی ایک فلم میں پوشیدہ خفیہ پہلی بوجھنی تھی، لیکن اس کھیل میں حصہ لینے والے امیدواروں میں سے کسی نے بھی درست جواب نہیں دیا۔ بعد ازاں کاظمہ نے انعامی رقم جو 10 لاکھ ڈالرز تھی، کھیل میں شرکت کرنے والے تمام شرکاء میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا اور تمام شرکاء کو پیشگی اطلاع دینے کے بعد ایک مخصوص مقام پر پہنچ کر ہیلی کاپٹر سے انعامی رقم برسانا شروع کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!