واٹر کارپوریشن کو سیوریج کوئی بھی شکایات درج نہیں کروائی

کراچی:- (تشکُّر نیور) گلستان جوہر بلاک 13 میں مین ہولز کی صفائی کے دوران 2 مزدور دم گھٹنے سے جاں بحق ہونے والا معاملے پر ترجمان واٹر کارپوریشن نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ گلستان جوہر بلاک 13 واٹر کارپوریشن کی سیوریج کی کوئی بھی لائن بلاک نہیں ہوئی تھی بلکہ گلستان جوہر بلاک 13 کے ایک رہائشی اپارٹمنٹ کے اپنے سسٹم کی سیوریج کی مین لائن بلاک ہوگئی تھی،

ترجمان نے بتایا کہ رہائشی اپارٹمنٹ انتظامیہ نے واٹر کارپوریشن کو سیوریج کوئی بھی شکایات درج نہیں کروائی جبکہ اطلاع ملتے ہی واٹر کارپوریشن حکام موقع پر پہنچ گئے تھے اور واٹر کارپوریشن نے اپنی گاڑیاں بھیج کر لائن کی فوری طور پر مکمل صفائی کروائی، ترجمان کا کہنا تھا کہ رہائشی اپارٹمنٹ انتظامیہ نے پرائیویٹ مزدوروں کو بلاکر کام کروایا جو غلط عمل ہے اور رہائشی اپارٹمنٹ انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے دو معصوم جانیں ضائع ہوئیں ہیں جس پر افسوس ہے

، ان کا مزید کہنا تھا کہ واٹر کارپوریشن اپنے مزدوروں کو صفائی اور سیوریج لائن صفائی کے تمام آلات فراہم کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!