مشترکہ فوجی مشقوں میں شرکت کےلئے سعودی فوج کا دستہ پاکستان پہنچ گیا

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

مشقوں سے پاک فوج اوررائل سعودی فورسز میں عسکری تعاون بڑھانے میں مدد ملے گی

پاک اور سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ جنگی مشقوں میں حصہ لینے کے لئے رائل سعودی لینڈ فورسز کا دستہ لاہور ایئر بیس پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ جنگی مشقوں کا انعقاد کیا جارہا ہے، مشقوں میں حصہ لینے کے لئے رائل سعودی لینڈ فورسز کا دستہ لاہور ایئر بیس پہنچ گیا۔

پاکستان کی جانب سے اعلی فوجی حکام نے ایئربیس پر سعودی فورسز کا پرتپاک استقبال کیا، دونوں افواج کی مشترکہ تربیتی مشقیں اوکاڑہ گیریژن اور خیرپور ٹامیوالی میں منعقد کی جارہی ہیں۔

 

 

مشترکہ تربیتی مشقیں 45 دن تک جاری رہیں گی، مشقوں کا مقصد ایک جامع تربیتی پروگرام کے ذریعے عسکری تربیت، ہنر اور مہارت سے استفادہ کرنا ہے۔ مشقوں سے پاک فوج اوررائل سعودی لینڈفورسزمیں عسکری تعاون بڑھانے میں مدد ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!