پیر طریقت الحاج صوفی محمد شوکت علی کی مرکز اہلسنت آمد پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے شاندار استقبال کیا گیا

 

 

پیر طریقت الحاج صوفی محمد شوکت علی کی مرکز اہلسنت آمد پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے شاندار استقبال کیا گیا
پاکستان سنی تحریک کے نائب سربراہ بلال عباس قادری،سینئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری سے الحاج صوفی محمد شوکت علی وفد کے ہمراہ ملاقات کی،
اتحاد اہلسنت کو فروغ اور اہلسنت کی ترقی اور کھوئے ہوئے تشخص کی بحالی کیلئے گفتگو میں عزم کیا گیا
پاکستان سنی تحریک کے ذمہ داران وکارکنان اہلسنت کے دفاع کیلئے کام کررہے ہیں وہ قابل ستائش عمل ہے،پیر طریقت الحاج صوفی محمد شوکت علی
سیکولر ازم،لبرل ازم کی سوچ رکھنے والوں نے ملک کو معاشرتی اور معاشی طور پر شدید نقصان پہنچایا ہے،صوفی شوکت علی
اتحاد ویکجہتی اور ایک پلیٹ فارم سے نظام مصطفی کے نفاذ کیلئے جدوجہد کی جائے تو اس کے فوری اور مثبت نتائج برآمد ہونگے،،سینئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری
اہلسنت کے کھوئے ہوئے تشخص کی بحالی اور ملک میں ایسا نظام چاہتے ہیں جس میں ہر فرد کو امن وسلامتی اور معاشی حقوق مہیا ہوں،شاہد غوری
کراچی(تشکُّر نیور) پیر طریقت الحاج صوفی محمد شوکت علی کی مرکز اہلسنت آمد پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے شاندار استقبال کیا،پاکستان سنی تحریک کے نائب سربراہ بلال عباس قادری،سینئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری سے الحاج صوفی محمد شوکت علی وفد کے ہمراہ ملاقات کی،اتحاد اہلسنت کو فروغ اور اہلسنت کی ترقی اور کھوئے ہوئے تشخص کی بحالی کیلئے گفتگو میں عزم کیا گیا،اس موقع پر پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن فہیم الدین شیخ،تاجر رہنما محمد فیصل قادری،کراچی رابطہ کمیٹی کے عامر قادری بھی موجود تھے،اس موقع پر پیر طریقت الحاج صوفی محمد شوکت علی نے پاکستان سنی تحریک کی اہلسنت کیلئے جدوجہد کو سہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان سنی تحریک کے ذمہ داران وکارکنان اہلسنت کے دفاع کیلئے کام کررہے ہیں وہ قابل ستائش عمل ہے،شہادت کے جذبے سے سرشار ہوکر اسلام کی سربلندی ملکی کی سلامتی کیلئے کام کرنا اور اسلام دشمن فتنوں کے سامنے ڈٹ جانا بڑا کام ہے،اسلام و ملک دشمن باطل نظریات اور سوچ کے خلاف بانیان پاکستان کی اولادیں سیسہ پلائی دیوار ہیں،سیکولر ازم،لبرل ازم کی سوچ رکھنے والوں نے ملک کو معاشرتی اور معاشی طور پر شدید نقصان پہنچایا ہے،سیدنا صدیق اکبر کا دور خلافت پوری اُمت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کی قیادت میں فلسطین کی لئے آواز حق بلند کی گئی یہ اہلسنت کا ہی طرہ امتیاز ہے،امن پسند ہیں مگر کسی طور بھی فلسطین وکشمیر میں اسرائیلی اور بھارتی بربریت کو برداشت نہیں کیا جائیگا،اس موقع پر سینئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے قائد شہید محمد سلیم قادری اور شہید سربراہ محمد عباس قادری نے اہلسنت کو جوڑنے اور متحد کرنے پر ہمیشہ زوردیا اور اس کے لئے عملی جدوجہد بھی کی،اپنے شہید قائدین کے مشن پر گامزن ہیں اور چاہتے ہیں اہلسنت کے کھوئے ہوئے تشخص کو بحالی اور ملک میں ایسا نظام چاہتے ہیں جس میں ہر فرد کو امن وسلامتی اور معاشی حقوق مہیا ہوں،ملک آج بہت پیچیدہ مسائل کا شکار ہے،عوام اہلسنت ملک میں نظام مصطفی ﷺ کا نفاذ چاہتے ہیں جس کیلئے تنظیمات اہلسنت آئین کے دائرے میں رہ کر اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں،اتحاد ویکجہتی اور ایک پلیٹ فارم سے نظام مصطفی کے نفاذ کیلئے جدوجہد کی جائے تو اس کے فوری اور مثبت نتائج برآمد ہونگے،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کی قیادت میں انشاء اللہ نظام مصطفی کے نفاذکی تحریک کو تیز کرینگے اور فلسیطن وکشمیر مسلم نسل کشی کو روکنے کیلئے عالمی سطح پر آواز بلند کرینگے،بلال عباس قادری،شاہد غوری نے پیر طریقت الحاج صوفی محمد شوکت علی کی دینی خدمات کو سہرایا اور کہا کہ پاکستان کو مضبوط بنانے اور معاشی استحکام اور عوام کو مسائل سے نجات د؛لانے کیلئے عملی جدوجہد کرنا ہوگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!