...

"وقار ذکا نے مجھے مارننگ شو سے نکلوانے کی کوشش کی”؛ ندا یاسر کا انکشاف

پاکستان کی معروف میزبان و اداکار ندا یاسر نے انکشاف کیا ہے کہ وقار ذکا نے اُنہیں اُن کے مارننگ شو سے نکلوانے کے لیے ٹی وی چینل مالکان کو ای میل کی تھی۔

ندا یاسر نے حال ہی میں پروگرام “حد کردی” میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے ایک سیگمنٹ کے دوران وقار ذکا سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “وقار ذکا میرے بہت اچھے دوست تھے لیکن بعد میں وہ میرے دشمن بن گئے”۔

اُنہوں نے کہا کہ “وقار ذکا نے مجھے میرے مارننگ شو سے نکلوانے کے لیے میرے خلاف مہم چلائی، مجھے میزبان سے ہٹانے کے لیے بہت کوشش کی”۔

ندا یاسر نے کہا کہ “جب میں اور وقار ذکا ایک ہی چینل میں کام کرتے تھے تو اُس وقت اُن کا رویہ میرے ساتھ بہت اچھا تھا، وہ میرے بہت اچھے دوست تھے لیکن پھر اُنہوں نے اُس چینل کے شو کی میزبانی چھوڑ دی”۔

مزید پڑھیں: ندا یاسر کا فہد مصطفیٰ کیساتھ خاندانی دشمنی کا انکشاف

اُنہوں نے کہا کہ ” میں نے وقار ذکا کو چینل سے نہیں نکلوایا تھا، میرا کوئی قصور نہیں تھا لیکن اس کے باوجود بھی وقار ذکا نے میرے خلاف مہم چلائی اور مجھے مارننگ شو کی میزبانی سے ہٹانے کے لیے چینل کے مالکان کو ای میل کی”۔

ندا یاسر نے یہ بھی کہا کہ “مجھے آج تک معلوم نہیں ہوا کہ میں نے وقار ذکا کا کیا بگاڑا ہے لیکن وہ میرے دشمن بن گئے”۔

اس سے قبل ندا یاسر نے اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی تھی جس میں اُنہوں نے انکشاف کیا تھا کہ فہد مصطفیٰ کے ساتھ ہماری خاندانی دشمنی ہے، اسی وجہ سے وہ میرے شو میں نہیں آتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.