ایم کیو ایم بائیکاٹ کرے تو حافظ نعیم رکن قومی اسمبلی بن سکتے ہیں: مرتضیٰ وہاب
تشکُّر نیور اخبار
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اگر ایم کیو ایم بائیکاٹ کردے تو حافظ نعیم الرحمان قومی اسمبلی کے رکن بن سکتے ہیں۔
کلفٹن میں نہر خیام کے کاموں کے سنگ بنیاد کی تقریب میں بات چیت کرتے ہوئے مرتضٰی وہاب نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم کے بائیکاٹ کی وجہ سے جماعت اسلامی کو کراچی میں نشستیں ملیں.
انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر سے اگر ایم کیو ایم عام انتخابات کا بھی بائیکاٹ کردے گی تو حافظ نعیم الرحمان رکن قومی اسمبلی بن سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کام ہم کرتے ہیں مگر بینرز اور تصویریں کوئی اور لگا دیتا ہے، گٹر کے ڈھکن ہم نے دیے ہیں اور جماعت اسلامی ان کو کلر کر کے اپنے نام سے لگا رہی ہے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی سے غیر ضروری پودے ہٹانے پر کچھ لوگ منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں، ان لوگوں کو قبلے درست کرنے ضرورت ہے۔
نہر خیام کی ری ہیبلیٹیشن منصوبے سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے علاقے کی خوب صورتی بڑھے گی، سیوریج کا درہم برہم نظام بھی درست ہوگا