نمائش چورنگی پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ حسن ظفر نقوی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا احتجاج پاراچنار کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہے۔ انہوں نے تمام دھرنوں کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ اپنا پرامن احتجاج جاری رکھیں۔
منگھوپیر پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان گرفتار
علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ پاراچنار میں جاری مسائل فرقہ وارانہ نہیں بلکہ ایک سوچی سمجھی سازش کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کالعدم جماعتوں نے جلسوں میں عوام کو اکسا کر علاقے کو جہاد کا میدان بنانے کی کوشش کی۔
انہوں نے بتایا کہ پاراچنار کا راستہ نوے روز سے بند ہے اور وہاں معصوم لوگوں کا قتل عام جاری ہے۔ علامہ حسن ظفر نے خیبرپختونخواہ کے وزیر اعلیٰ اور مقامی انتظامیہ کو نااہلی کا ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ کرم ایجنسی دہشت گردوں کے گھیرے میں ہے۔
علامہ حسن ظفر نقوی نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت پاراچنار کے مسئلے پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے اور اس معاملے کو صوبائی حکومت پر ڈال کر بری الذمہ ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاراچنار میں غذائی قلت اور ادویات کی کمی کا سامنا ہے اور عوام کے مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے واضح کیا کہ احتجاج مکمل طور پر پرامن ہے اور اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی تمام ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ علامہ حسن ظفر نے کہا کہ جرگہ جاری ہے اور جب تک پاراچنار کے عوام دھرنا ختم کرنے کا اعلان نہیں کرتے، احتجاج جاری رہے گا۔