بلے کے نشان کا فیصلہ، انتظار کرتے پی ٹی آئی امیدواروں نے دوسرے انتخابی نشان لے لیے
تشکُّر نیور
سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی
انتخابات اور بلے کے انتخابی نشان سے متعلق کیس کے فیصلے کا انتظار کرتے پی ٹی آئی امیدواروں نے دوسرے انتخابی نشان لے لیے۔
سپریم کورٹ سے فیصلے کے بعد بونیر سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اور پارٹی چیئرمین گوہر خان کو چینک کا نشان مل گیا۔
گوجرانوالا کے پی ٹی آئی امیدواروں نے پی ٹی آئی نظریاتی کے انتخابی نشان واپس کر دیے اور پھر کسی کو وکٹ تو کسی کوریکٹ کا انتخابی نشان ملا ہے۔
پی ٹی آئی امیدواروں میں سے کسی نے اپنے لیے رولر کوسٹر کا انتخابی نشان چن لیا تو کسی کو اسٹیبلائیزر کا انتخابی نشان پسند آیا اور کسی امیدوار نے اپنے لیے میز کا انتخابی نشان پسند کیا جبکہ وزیرآباد سے پی ٹی آئی امیدوار احمد چٹھہ نے اپنے لیے پیالہ پسند کر لیا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کا وقت 12بجے تک بڑھا دیا تھا۔