پاکستان اور افغانستان کا پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے روابط بڑھانے پر اتفاق

ویب ڈیسک،

پاکستان اور افغانستان کی جانب سے پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان سے افغان ہم منصب ڈاکٹر قلندر عباد نے ملاقات کی، ملاقات گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی سمٹ کے دوران سائیڈ لائن پر ہوئی جس میں دونوں ممالک نے صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں صحت کی بنیادی خدمات فراہم کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا جبکہ پاکستان اور افغانستان کی جانب سے پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے روابط بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پولیو سے نمٹنے کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا، پولیو کے خاتمے کا عزم شعبہ صحت میں بہتر تعاون کی جانب اہم قدم ہے۔

ملاقات میں طبی پیشہ ورانہ تبادلوں اور تربیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ افغان طلباء کے انرولمنٹ کوٹے کو بڑھانے کی بھی تجویز پر غور کیا گیا۔

 ڈاکٹر قلندر عباد نے شعبہ صحت میں مسلسل حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!