الیکشن 2024: تحریک انصاف نے پلان بی پر عملدرآمد شروع کردیا

شکُّر نیوز رپورٹنگ،

پی ٹی آئی کے امیدواروں نے پی ٹی آئی نظریاتی کے ٹکٹ جمع کروادیئے

پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن 2024 کےلیے انتخابی نشان کا معاملہ تاحال واضح نہ ہونے پر پلان بی پر عملدرآمد شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی امیدواروں نے پی ٹی آئی (نظریاتی) کے انتخابی نشان پر ٹکٹ آر آو دفتر میں جمع کردیے۔ لوئر دیر میں پی ٹی آئی امیدواروں نے پی ٹی آئی نظریاتی کے انتخابی نشان پر ٹکٹ آر آو دفتر میں جمع کروادیئے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار ہیں جبکہ پی ٹی آئی نظریاتی کا انتخابی نشان بیٹسمین ہے۔

 

 

خیال رہے کہ تحریک انصاف نے انتخابی نشان "بلا” نہ ملنے کی صورت میں دوسری جماعت کے نام اور نشان پر الیکشن لڑے کا فیصلہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے اپنے امیدواروں کو دو دو ٹکٹ جاری کیے ہیں، ایک ٹکٹ پی ٹی آئی کا اور دوسرا بلینک ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!