شمالی وزیرستان ، سکیورٹی فورسز نے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت خاتمے کیلئے پرعزم ہیں ، آئی ایس پی آر
تشکُّر نیور ویب ڈیسک
سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 2 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میںخفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا ، اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
بیان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں عبداللہ خدری ، خالد عرف جانان شامل ہیں ،یہ دہشت گرد عام شہریوں کے قتل سمیت دیگر کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشت گردوں کا صفایا کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے، اورسکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت خاتمے کیلئے پرعزم ہیں