...

کراچی گلشن اقبال یوسی 3اور 4 علامہ شبیر احمد عثمانی روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن

کراچی گلشن اقبال یوسی 3اور 4 علامہ شبیر احمد عثمانی روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن

کراچی(تشکُّر نیوز) چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد کی ہدایت پر گلشن اقبال یوسی 3 اور 4 میں تجاوزات کے خلاف کیلئے آپریشن کیا گیا جس میں درجنوں کچی پکی تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا، آپریشن ڈائریکٹر انسداد تجاوزات امانت لاکھو کی زیر نگرانی علامہ شبیر احمد عثمانی روڈ پر ضیاء کالونی سے گلشن چورنگی تک کیا گیا جس میں تجاوزات ہٹانے کے ساتھ ساتھ قانونی حدود سے تجاوز کردہ تعمیر کو بھی مسمار کیا گیا

یوسی چیئرمین ماجد علی خان نے اس موقع پر کہا کہ چئیر مین ڈاکٹر فواد احمد کے ویژن کو سامنے رکھتے ہوئے گلشن اقبال کے مکینوں کو بہترین بلدیاتی سہولیات مہیا کرنے کا عمل جاری ہے، یوسی 3 اور 4میں صفائی و ستھرائی، پارکوں کی بہتری، رنگ و روغن، جراثیم کش ادویات کا اسپرے اور اب تجاوزات ہٹانے کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں، تجاوزات کے خلاف آپریشن کے بعد علامہ شبیر احمد عثمانی روڈ پیدل چلنے والوں کیلئے کلئیر ہوچکا ہے

 

 

علاقہ مکینوں نے تجاوزات کے خاتمے پر اظہار تشکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات سے گاڑیوں کی آمد و رفت اور پیدل چلنے والوں کی زندگی بری طرح متاثر ہوگئی تھی، اس اقدام سے نہ صرف ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی بلکہ پیدل چلنے والوں کو بھی سہولت ملے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.