ایس بی سی اے کے افسران سمیت متعلقہ اداروں کی پر اسرار خاموشی قبضہ مافیا کی کارروائیاں جاری

گلبرگ ٹاؤن ،دھوبی گھاٹ کے پلاٹ پر قابض مافیا کی غیر قانونی تعمیرات جاری

بنا کاغذات، بغیر نقشے ۔بغیر اپروف پلان قبضہ مافیا نے ایس بی سی اے سمیت تمام افسران کو رام کر لیا ،ذرائع

گجرنالے کے قریب واقع پلاٹ نمبرDT-26 بلاک18 پر قبضہ مافیا منیر کی ساتھیوں اور پولیس کے ساتھ کارروائی جاری

رہائشی علاقے میں غیر قانونی تعمیرات کے ساتھ ساتھ غیر قانونی جانوروں کے باڑے اور چارے کے گودام کی دکان بنائی جانے لگی

 

 

کراچی ( رپورٹ تشکُّر نیور )ضلع وسطی میں قبضہ مافیا کی غیر قانونی تعمیرات پروان چڑھ گئی تفصیلات کے مطابق گلبرگ ٹاؤن گجرنالے کے قریب دھوبی گھاٹ کے پلاٹ نمبرD-26 بلاک18سمن آباد پر قابض منیر نامی شخص اپنے ساتھیوں اور پولیس کے ساتھ ملکر غیر قانونی تعمیرات کرکے جانوروں کے باڑے اور چارے کے گودام اور دکان تعمیر کرنے میں لگا ہے جبکہ بنا کاغذات ،بغیر نقشہ اور بنا کسی اجازت نامے کے کھلے عام سرکاری اداروں کی رٹ چیلنج ہونے لگی ایس بی سی اے سمیت دیگر متعلقہ اداروں کی پر اسرار خا موشی منیر حسین نامی قبضہ مافیا کی جانب سے کرپٹ افسران کو رام کرنے کا بھی سنگل دے رہی ہے متعدد شکایات کے باوجود رہائشی علاقے میں غیر قانونی تعمیرات سمیت جانوروں کے باڑے اور چارے کے گودام کے خلاف کارروائی نہ ہونے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے جبکہ علاقہ مکینوں کے مطابق مذکورہ سرگرمیوں کے باعث پریشانی کا سامنا ہے اور دیگر بیماریوں کے ساتھ ساتھ بجلی، پانی،کارپارکنگ اوربے پردگی سمیت دیگر مسائل بھی پیدا ہوگئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!