ٹی 20 کرکٹ، محمد رضوان نے محمد حفیظ کا اہم ریکارڈ برابر کردیا

قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان نے سابق کپتان اور ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کا مختصر فارمیٹ میں پاکستان کے لیے سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔

آکلینڈ میں کھیلے جانے والے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میں محمد رضوان نے 14  گیندوں پر 25 رنز کی اننگ کھیلی جس میں 2 چوکے اور 2 چھکے بھی شامل تھے۔

 

 

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ میں دو چھکوں کے بعد رضوان کے چھکوں کی مجموعی تعداد 76 ہوگئی ہے اور انہوں نے اس حوالے سے سابق کپتان محمد حفیظ کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!