بابراعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں ورلڈ ریکارڈ میں نام لکھوا لیا

شکُّر نیوز رپورٹنگ،

بابراعظم تیز ترین 3500 رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں تیسرے نمبر پر آ گئے

پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم آکلینڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران اپنی 31ویں ففٹی بنانے کے بعد ٹی ٹوینٹی میں تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق بابراعظم کی شاندار نصف سینچری بھی پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں کامیابی دلانے میں کردار ادا نہیں کر سکی لیکن انہوں نے ریکارڈمیں اپنا نام درج کروا لیاہے ۔پاکستان کے بلے باز نے صرف 33 گیندوں پر 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے ففٹی اسکور کی۔

بابر اعظم اب ویرات کوہلی اور روہت شرما سے پیچھے ہیں جنہوں نے T20 میں بالترتیب 4,038 اور 3,853 رنز بنائے ہیں۔

اس اننگز سے پہلے بابر نے پچھلی 12 اننگز میں ایک بھی ففٹی نہیں بنائی تھی اور وہ اپنی بلے بازی کی فارم سے سخت مشکلات کا شکار تھے۔

 

 

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں 46 رنز سے شکست دیتے ہوئے سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کر لی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!