ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 سو روپے کا معمولی اضافہ ریکارڈ

شکُّر نیوز رپورٹنگ،

فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 500 روپے ہوگئی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 سو روپے کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

آل پاکستان سرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق 10 گرام کے 24 قیراط سونے کی قیمت  175 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 85 ہزار 614 روپے ریکارڈ کی جارہی ہے،جبکہ 10 گرام کے  22 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 70 ہزار 146 روپے ریکارڈ کی جارہی ہے۔

گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 2 سو روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔

 

 

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں  4 ڈالر کے اضافے کے بعد قیمت 2 ہزار 56 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!