الیکشن کمیشن نےانتخاب نہ کرانے پر 13 سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کردیا

شکُّر نیوز رپورٹنگ،

یہ سیاسی جماعتیں انتخابات کروانے میں ناکام رہیں، الیکشن کمیشن

13 سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔

 الیکشن کمیشن کی جانب سےجاری فیصلےمیں کہا گیا کہ یہ سیاسی جماعتیں انتخابات کروانے میں ناکام رہیں،آل پاکستان منارٹی الائنس،آل پاکستان تحریک،عوامی پارٹی پاکستان ایس ڈی لسٹ کردیا گیا۔


اس کے علاوہ بہاولپورنیشنل عوامی پارٹی،سب کا پاکستان،پاکستان امن کونسل پارٹی، پاکستان نیشنل مسلم لیگ کو انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر ڈی لسٹ کردیا گیا۔

 

 

جمعیت علماء پاکستان امام نورانی پارٹی کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی گئی،الیکشن کمیشن نےجےیو آئی پاکستان  امام نورانی کو انتخابی نشان بھی الاٹ کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!