نواز شریف نے تحریک انصاف کے منحرف کن رہنماوں کو ٹکٹ جاری کر دیا

نواز شریف نے تحریک انصاف کے منحرف کن رہنماوں کو ٹکٹ جاری کر دیا ؟ جانئے

تشکُّر نیور ویب ڈیسک

منحرف ہونے والے تمام 10 رہنماوں کو ن لیگ کا پارٹی ٹکٹ جاری

مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف سے منحرف ہو کر پارٹی میں شامل ہونے والے تمام 10 رہنماوں کو عام انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف چھوڑ کر پارٹی میں شامل ہونے والے راجہ ریاض کو فیصل آباد کے حلقہ این اے 104 ، رحیم یار خان کے حلقہ این اے 169 سے سید مبین، بہاولپور کے حلقہ این اے 166 سے سید سمیع الحسن گیلانی ، مظفر گڑھ کے حلقہ این اے 176 سے سید باسط بخاری ، این اے 178 سے عامر گوپانگ ، ملتان کے حلقہ این اے 148 سے احمد حسین، این اے 153 سے رانا قاسم نون ، این اے 189 راجن پور سے ریاض مزاری ، این اے 160 بہاولنگر سے عبدالغفار ووٹو اور این اے 96 جڑانوالہ سے ملک نواب شیر وسیر شامل ہیں ۔

یاد رہے کہ این اے 96 سے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما طلال چوہدری بھی پارٹی ٹکٹ کے امیدوار تھے لیکن نوازشریف نے دونوں سے ملاقات کے بعد فیصلہ نواب شیر وسیر کے حق میں سنایا ہے

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!