...

معروف برازیلین فٹبالر کا ویرات کوہلی کو پہچاننے سے انکار

معروف برازیلین فٹبالر کا ویرات کوہلی کو پہچاننے سے انکار
یوٹیوبر اسپیڈ نے رونالڈو سے کوہلی کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے پچاننے سے انکار کردیا

تشکُّر ویب ڈیسک

معروف برازیلین فٹبالر رونالڈو نے ایک یوٹیوبر کے سوال پر معروف کرکٹر ویرات کوہلی کو پچاننے سے انکار کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر معروف یوٹیوبر اسپیڈ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں برازیل کے لیجنڈ فٹبالر رونالڈو سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پہچاننے سے انکار کررہے ہیں۔

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سوشل میڈیا پر فالو کئے جانے سرفہرست کھلاڑیوں میں شامل ہیں، ایکس پر ان کے فالوورز کی تعداد 60.2 ملین (تقریباً 6 کروڑ 2 لاکھ سے زائد) ہے جبکہ وہ گوگل پر سرچ کئے جانے والے کھلاڑیوں میں بھی سرفہرست ہیں۔

معروف یوٹیوبر اسپیڈ کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ برازیل کے اسٹار فٹبالر رونالڈو سے ویرات کوہلی سے متعلق سوال کرتے ہیں کہ کیا آپ ویرات کوہلی کو جانتے ہیں؟ جس پر رونالڈو نے جواب دیا کہ ’’کون؟، میں نہیں جانتا‘‘۔

اسپیڈ نے دوبارہ سوال دوہرایا اور کہا کہ کوہلی ایک کھلاڑی ہیں آپ اُنہیں نہیں جانتے؟، جس پر برازیلین فٹبالر نے پھر جواب دیا کہ وہ یہاں زیادہ مقبول نہیں۔

 

 

یوٹیوبر کے تصویر دکھانے پر رونالڈو بھارتی کرکٹر کوہلی کو پہچانے، جس پر اسپیڈ نے کہا کہ وہ بابراعظم کی طرح ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.