پنجاب کے سیاستدان جب بیمار ہوں تو علاج لندن جاکر کرواتے ہیں، بلاول بھٹو

پنجاب کے سیاستدان جب بیمار ہوں تو علاج لندن جاکر کرواتے ہیں، بلاول بھٹو

تشکُّر نیوز

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پنجاب کے سیاستدان جب بیمار ہوں تو علاج لندن جاکر کرواتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو معاشی بحران سے صرف پیپلز پارٹی ہی نکال سکتی ہے، ایک بار پھر عوامی حکومت بنانی ہے ،عوامی راج قائم کرنا ہے اور ایک بار پھر جیالے کو وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے اور ملک پر اشرافیہ کی جماعتیں مسلط کی گئیں، سیاسی جماعتیں اپنی لڑائی لڑ رہی ہیں، کوئی جیل سے بچنا چاہتا ہے، کوئی باہر آنے کیلئے لڑرہا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے یہ بھی کہا کہ پنجاب کے سیاستدان جب بیمار ہوں تو علاج لندن جاکر کرواتے ہیں، عوام میری حکومت بنائیں تو ان کو علاج کیلئے دور نہیں جانا پڑے گا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ منشور کے مطابق پنجاب کے ہر ضلع میں مفت علاج کا اسپتال کھڑا کردوں گا، لوگوں کو گھر بناکردیں گے یہ کام سندھ میں ہوسکتا ہے تو پنجاب میں بھی گھر بناکر دیں گے

 

 

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ عوام میرا ساتھ دیں تو ہمیں کوئی طاقت نہیں روک سکتی، ہم عوام کو مہنگائی سے بچانے کے لیے الیکشن لڑ رہے ہیں، ہم پاکستان کے عوام کی قسمت بدل دیں گے۔

One thought on “پنجاب کے سیاستدان جب بیمار ہوں تو علاج لندن جاکر کرواتے ہیں، بلاول بھٹو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!