سپریم جوڈیشل کونسل کا سابق جج مظاہرنقوی کو اپنا مؤقف دینےکا ایک اور موقع، نوٹس جاری

شکُّر نیوز رپورٹنگ،

اسلام آباد: سپریم جوڈیشل کونسل نے سابق جج  جسٹس  (ر) مظاہر نقوی کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے مستعفی جج  مظاہر نقوی کو آگاہی کا نوٹس جاری کیا ہے۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے مستعفی جج مظاہرنقوی کو ایک  اور موقع دیا ہے، کونسل کا کہنا ہےکہ مظاہر نقوی  چاہیں  تو کونسل میں کل  پیش  ہوکر اپنا مؤقف دے سکتے ہیں۔

کونسل کا کہنا ہے کہ مظاہر نقوی کے وکلا نے وقت مانگا تو شکایت گزاروں کو  سنا جائے گا۔

 

 

 سپریم جوڈیشل کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ کل جمعے کو بھی کونسل کی کارروائی جاری رہے گی، سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کل دن ساڑھے 11 بجے تک ملتوی کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!