ضمانتوں پر رہائی پانے والے تمام ملزمان کا سینٹرلائزڈاورجامع ریکارڈ مرتب کیا جائے۔ آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ

شکُّر نیوز رپورٹنگ،

ریکارڈمرتب کے حوالے سے انسپیکشن ٹیمزسندھ پولیس کے شعبہ لیگل کا دورہ کریں گی۔ آئی جی سندھ

پہلے مرحلے میں کراچی پولیس کے شعبہ لیگل کاانسپیکشن ہوگا۔ رفعت مختارراجہ

کراچی11,جنوری 2024:-

آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ کی زیر صدارت ضمانتوں پررہائی پانے والے بالخصوص جائیداداوراسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان/کرمنلز کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ایک اہم اجلاس منعقدہ ہوا۔جس میں ڈی آئی جی اسٹبلشمنٹ،اے آئی جی آپریشنز،لیگل I-II-III،ایڈمن، اے ڈی آئی جی لیگل کراچی،ڈائیریکٹرآئی ٹی سی پی او کراچی جبکہ رینجزکے لیگل برانچ کے افسران نے بذریعہ ویڈیولنک شرکت کی۔ اجلاس میں اسٹریٹ کرائم اور جائیداد کے خلاف مقدمات میں گرفتار اور بعدازاں ضمانتوں پر رہائی پانیوالے اسٹریٹ کریمنلز/ملزمان کی موجودہ صورتحال کا کیس ٹو کیس جائزہ لیا گیا اور مزید ضروری احکامات دیئے گئے۔

اے آئی جی لیگل نے اجلاس ایجنڈا پر بالخصوص اسٹریٹ کرائم اورجائیداد کے کیسز میں گرفتار اور ضمانتوں پر جانیوالے ملزمان کے ریکارڈ، اسٹیٹس اور اس حوالے سے متعلقہ پولیس کے اقدامات پر کیس ٹو کیس تفصیلات پر بریفنگ دی۔

 

 

آئی جی سندھ رفعت مختارراجہ نے اجلاس کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سی پی اوکراچی کا شعبہ آئی ٹی صوبے کے تمام لیگل برانچز سے رابطہ کرکے رہائی پانے والے ملزمان/کرمنلز کا ڈیٹا مرتب کریں اور سے روز کی بنیاد پر چیک کریں۔ انہوں نے ہدایتدیتے ہوئے کہا کہ تمام لیگل برانچزرہاہی پانے والے ملزمان کا ڈیٹا جامع طریقے سے مرتب کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریکارڈ چیک کرنے کے لیے اسپیکشن ٹیمزلیگل برانچزکا دورہ کریں گی اور پہلے مرحلے میں کراچی رینج کی لیگل برانچزکا انسپیکشن کیا جائے گا۔ تمام لیگل برانچز اس ضمن میں اپنے اقدامات کرکے 15دن کے اندررپورٹ داخل کریں۔ ان کا مزیدکہنا تھا کہ پولیس آپریشن اور انویسٹی گیشن ترتیب کردہ میکنزم کے تحت گرفتاری کے بعدضمانتوں پر رہائی پانیوالے بالخصوص اسٹریٹ کریمنلز پر تھانہ جات کی سطح پر خصوصی فوکس رکھیں تاکہ عادی مجرمان کے خلاف پولیس اقدامات کو مزید سخت اور کامیاب بنایا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!