ترکیہ کے صدر ایردوان سے اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات، ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

استنبول (نمائندہ خصوصی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے استنبول میں ہونے والے او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر ترک صدر رجب طیب ایردوان سے اہم ملاقات کی۔

کراچی ایئرپورٹ پر پاکستان کسٹمز کی بڑی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کے ہیروں کے زیورات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اس ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے اس موقع پر ترک صدر کو وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے نیک تمناؤں اور مبارکباد کا پیغام بھی پہنچایا۔

ملاقات میں دوطرفہ تعاون، تجارت، دفاع اور معیشت سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ملکوں کی قیادت نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔

فریقین نے اس امر پر زور دیا کہ ایران کو اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور دفاع کا پورا حق حاصل ہے۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرے۔

علاوہ ازیں غزہ میں اسرائیلی جارحیت فوری طور پر بند کرنے اور فلسطینی عوام کو بلا تعطل انسانی امداد کی فراہمی کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا گیا۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “ترکیہ کے صدر ایردوان سے اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات، ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!