اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کو کم آمدن والے متوسط اور تنخواہ دار طبقے کی مشکلات کا پورا ادراک ہے، اسی لیے سالانہ 6 سے 12 لاکھ روپے تنخواہ لینے والوں پر انکم ٹیکس کی شرح ڈھائی فیصد سے کم کر کے ایک فیصد کر دی گئی ہے۔ وزیر خزانہ کے مطابق اس اقدام سے تنخواہ دار طبقے کو مہنگائی کے دباؤ میں ریلیف ملے گا۔
ترکیہ کے صدر ایردوان سے اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات، ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت
وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے سولر پینلز پر سیلز ٹیکس 18 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کر دیا ہے تاکہ عوام کو سستی بجلی کے حصول میں آسانی ہو۔ انہوں نے واضح کیا کہ سولر پینلز کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور منافع خور عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت توانائی بحران کے حل اور متوسط طبقے کو سہولت دینے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور مستقبل میں بھی ایسے مزید اقدامات کیے جائیں گے جن سے عوام کو براہ راست فائدہ پہنچے۔