کراچی ایئرپورٹ پر پاکستان کسٹمز کی بڑی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کے ہیروں کے زیورات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کسٹمز نے کراچی ایئرپورٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کے ہیروں سے مزین قیمتی زیورات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ کسٹمز حکام کے مطابق ایئرپورٹ پر تعینات ٹیم نے 2 کروڑ 38 لاکھ روپے مالیت کے زیورات ضبط کر لیے۔

پاکستان نے جنگ بندی کے جھوٹے بھارتی دعوے مسترد کر دیے: دفتر خارجہ

کارروائی اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز کی نگرانی میں عمل میں آئی، جس میں انچارج پی او زینب حیات اور پی او تنویر اشرف نے اہم کردار ادا کیا۔ کسٹمز حکام نے بتایا کہ زیورات کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک سے پاکستان لانے کی کوشش کی جا رہی تھی لیکن مستعد ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسمگلنگ کی اس کوشش کو ناکام بنایا۔

اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز کا کہنا تھا کہ پاکستان کسٹمز اسمگلنگ کے خلاف اپنے عزم پر قائم ہے اور ملک کی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اسمگلنگ جیسی لعنت کے خاتمے کے لیے ادارے کے ساتھ تعاون کریں اور مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان کسٹمز اپنی کارروائیاں مزید تیز کرے گا تاکہ ملک کی سرحدیں محفوظ اور معیشت مستحکم رہے۔

WhatsApp Image 2025 06 21 at 8.02.05 PM

64 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی ایئرپورٹ پر پاکستان کسٹمز کی بڑی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کے ہیروں کے زیورات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!