جناب وزیرِ اعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ کی واضح ہدایات کی روشنی میں ایس ایس پی ضلع کیماڑی محمّد عارف اسلم راؤ کا ایس پی سائیٹ ڈویژن شاہزیب چاچڑ کے ہمراہ ضلع کیماڑی کے 04 تھانوں کا سرپرائز وزٹ/ انسپکشن۔

شکُّر نیوز رپورٹنگ،

DISTRICT KEAMARI POLICE

مورخہ 10 جنوری 2024

جناب وزیرِ اعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ کی واضح ہدایات کی روشنی میں ایس ایس پی ضلع کیماڑی محمّد عارف اسلم راؤ کا ایس پی سائیٹ ڈویژن شاہزیب چاچڑ کے ہمراہ ضلع کیماڑی کے 04 تھانوں کا سرپرائز وزٹ/ انسپکشن۔

ایس ایس پی کیماڑی نے تھانہ پاک کالونی، تھانہ سائیٹ بی، تھانہ بلدیہ اور تھانہ ڈاکس کا دورہ کیا۔

ایس ایس پی کیماڑی نے تھانہ جات کی سیکیورٹی، کوت، مالخانہ، دفاتر اور تھانہ کی عمارتوں کا جائزہ لیا۔

ایس ایس پی کیماڑی نے تھانہ جات کے ریکارڈ، رجسٹرز، پراپرٹیز، اسلحہ اور آن لائن HRMIS پر ریکارڈ کی updating کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔

ایس ایس پی کیماڑی نے ہیڈ محرر سائیٹ بی کو ریکارڈ کو بہتر مینٹین کرنے اور تھانہ بلدیہ میں تعینات لیڈی کانسٹیبل کو اچھی کارگردگی پر تعریفی سرٹیفیکیٹ اور کیش انعام کا اجراء کیا گیا۔

جبکہ ہیڈ محرر پاک کالونی کو سابقہ انسپکشن کے دوران واضح ہدایات کے باوجود ریکارڈ اور تھانہ کی صفائی کی ابتر صورتحال پر ASI سے ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر تنزلی کے احکامات جاری کئے۔

ایس ایس پی کیماڑی نے تھانہ آنے والے سے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے اور انکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی تلقین کی۔

نیز ایس ایس پی کیماڑی نے مزکورہ تھانہ جات میں ترقیاتی کام کروانے کے حوالے سے انچارج ایڈمن اور جنرل برانچ کو ضروری احکامات بھی جاری کئے۔

Media Cell Keamari Police

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!