شکُّر نیوز رپورٹنگ،
محکمہ سندھ پولیس کے سالانہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس۔
کراچی10,جنوری 2024:-
آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ کی زیرصدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں سندھ پولیس کے سالانہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں سندھ پولیس کے جاری اور مکمل ہونیوالے منصوبوں کے حوالےسے تفصیلات کا جائزہ لیا اور اجلاس میں شریک منصوبوں سے وابستہ افسران و انجینیئرز کو ضروری ہدایات دیں۔
اجلاس کو محکمہ پولیس سندھ کے سالانہ ترقیاتی منصوبوں پر سپرانٹینڈنٹ انجینئر پولیس ورکس سی پی او اور اے آئی جی اسٹیٹ مینجمنٹ نے بریفنگ دی اور زیر تکمیل اور مکمل ہونیوالے منصوبوں کے بارے میں بتایا۔انہوں نے بتایا کہ سالانہ ترقیاتی منصوبے (ADP) کے تحت مجموعی طور 31 ترقیاتی اسکیموں پرکام جاری ہے جن میں 26 اسکیمیں نئی عمارتیں بالخصوص پولیس اسٹیشنز، پولیس چیک پوسٹس اوردیگر کی تعمیر سے متعلق ہیں جبکہ 5 اسکیمیں پولیس افسران و اہلکاروں کے لیے رہائشی منصوبے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان 07 منصوبے اختتامی مراحل میں ہیں جو جون 2024 تک مکمل ہوجائیں گی۔ان میں قابل ذکراسکیم ڈرائیونگ لائسنس برانچ سعودآباد ہے۔
آئی جی سندھ رفعت مختارراجہ نے کہا کہ تمام ڈی آئی جیز ترقیاتی اسکیمز کی بذات خود نگرانی کریں اور جلد سے جلد انکی تکمیل کو یقینی بنائیں جبکہ جتنی بھی ترقیاتی اسکیمز زیرتعمیر ہیں ان پر کاموں میں تیزی لائی جائے۔
آئی جی سندھ نے وضع کیا کہ جاری ترقیاتی اسکیمز کے مقامات کا وہ خود دورہ کریں گے اور ترقیاتی امور کا جائزہ لیں گے۔
اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند کے علاوہ جنوبی,شرقی,غربی, ٹریفک,ایل اینڈ ٹی,آر آر ایف کے ڈی آئی جیز نے بالمشافہ جبکہ حیدرآباد, میر پورخاص,ایس بی اے,سکھر اور لاڑکانہ پولیس رینج کے ڈی آئی جیز نے زریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔