...

عمران خان سے 9 مئی کے واقعات کی تفتیش کا پہلا دور مکمل

شکُّر نیوز رپورٹنگ،

تفتیشی رپورٹ کل انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کی جائے گی

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے 9 مئی کے واقعات کی تفتیش کا پہلا دور مکمل ہوگیا۔

بدھ کے روز 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے تفتیشی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کی اور مختلف سوالات کئے جس پر سابق وزیر اعظم کی جانب سے متعدد سوالوں کے جوابات دیئے گئے۔

جے آئی ٹی ممبران تفتیش کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس پولیس لائنز روانہ ہوگئے اور بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کا دوسرا دور کل صبح ہونے کا امکان ہے۔

 

 

جے آئی ٹی اپنی تفتیشی رپورٹ کل انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کرے گی جس کی روشنی میں ریمانڈ میں توسیع یا جوڈیشل ریمانڈ کا فیصلہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.