خیبرپختونخوا کا 2000 ارب روپے کا بجٹ تیار ترقیاتی منصوبوں میں 40 فیصد اضافہ

خیبرپختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال 2024-25 کے بجٹ کی تیاری مکمل کر لی ہے، جس کا مجموعی حجم 2000 ارب روپے متوقع ہے۔ محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق بجٹ میں 433 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت آج ہوگی

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں 500 سے زائد نئی ترقیاتی اسکیمیں شامل کی گئی ہیں۔ آئندہ مالی سال کے لیے 1800 ارب روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ 200 ارب روپے کا سرپلس بجٹ پیش کیا جائے گا۔

اہم نکات میں شامل ہیں:

تعلیم اور صحت کارڈ اسکیموں کے لیے اضافی فنڈز مختص

تنخواہوں میں اضافے کی فی الحال کوئی تجویز نہیں، تاہم تنخواہوں پر ٹیکسوں میں کمی زیر غور

پراپرٹی ٹیکس میں کمی کی تجویز بھی زیر غور

ٹوبیکو سیس میں 10 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا

2020 سے پہلے کے صنعتی واجبات کے لیے ایمنسٹی اسکیم کی تجویز

بجٹ میں سولرائزیشن، تعلیمی ایمرجنسی اور صحت ایمرجنسی سے متعلق منصوبے بھی شامل

مشیر خزانہ مزمل اسلم کے مطابق رواں مالی سال میں صوبائی ٹیکس آمدن میں 40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تاہم، محکمہ خزانہ کا ماننا ہے کہ خیبرپختونخوا کی مالی خودمختاری محدود ہے کیونکہ صوبہ 93 فیصد بجٹ کے لیے وفاقی وسائل پر انحصار کرتا ہے اور صرف 6 فیصد محصولات خود اکٹھا کرتا ہے۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “خیبرپختونخوا کا 2000 ارب روپے کا بجٹ تیار ترقیاتی منصوبوں میں 40 فیصد اضافہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!