اسلام آباد ہائیکورٹ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت آج ہوگی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے آج (پیر) کی کاز لسٹ جاری کر دی ہے، جس کے تحت قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف آج سابق وزیرِاعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی اور ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔
Tuesday, 10th June 2025

یاد رہے کہ نیب کی استدعا پر پچھلی سماعت (5 جون) کارروائی کے بغیر ملتوی کر دی گئی تھی اور عدالت نے نیب کو اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر مقرر کرنے کے لیے آج تک کی مہلت دی تھی۔ اس سے قبل 15 مئی کو عدالت نے نیب کو جواب داخل کرنے کے لیے نوٹس بھی جاری کیا تھا۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی نے احتساب عدالت کی 17 جنوری 2024 کی سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے، جس میں عمران خان کو 14 سال اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ دونوں نے سزا معطل کر کے ضمانت پر رہائی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

کیس کا پس منظر:
یہ کیس 190 ملین پاؤنڈ (تقریباً 50 ارب روپے) کے القادر ٹرسٹ اسکینڈل سے متعلق ہے۔ الزام ہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ نے بطور وزیراعظم اس رقم کو کابینہ اور عوام سے چھپایا اور اسے بحریہ ٹاؤن کراچی کے واجبات کی مد میں ایڈجسٹ کر کے اربوں روپے مالیت کی زمین اور دیگر مراعات حاصل کیں۔

برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (NCA) نے یہ رقم پاکستان کو منتقل کی تھی، جو قانونی طور پر قومی خزانے میں جمع ہونی تھی، مگر مبینہ طور پر غیر شفاف معاہدے کے ذریعے اسے بحریہ ٹاؤن کو فائدہ پہنچانے کے لیے استعمال کیا گیا۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “اسلام آباد ہائیکورٹ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت آج ہوگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!