اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ بجٹ میں ایسے اقدامات کر رہی ہے جن سے ملک کی معیشت مزید مستحکم ہو اور ترقی کا سفر آگے بڑھے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجٹ سے متعلق حتمی بات کرنا قبل از وقت ہوگا، کیونکہ یہ 10 جون کو پیش کیا جائے گا۔
بھارت میں اقلیتیں تعصب کا شکار، ہندوتوا نظریہ خطے کے لیے خطرہ ہے: صدر آصف علی زرداری
اپنے بیان میں محمد اورنگزیب نے کہا کہ ایک رات میں سب کچھ بدلنا ممکن نہیں، اس کے لیے وقت درکار ہوتا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں معیشت میں جو استحکام آیا ہے، حکومت اسے آگے لے جانے کے لیے پُرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ میں غریب طبقے کو ریلیف دیا جائے گا اور ایسے اقدامات کیے جائیں گے جن میں معاشی ترقی (گروتھ) اور ریلیف دونوں پہلو شامل ہوں گے۔
خیال رہے کہ قومی اقتصادی سروے آج جاری کیا جا رہا ہے، جبکہ مالی سال 2025-26 کا بجٹ کل بروز منگل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بجٹ اجلاس کے شیڈول کی منظوری دے دی ہے۔