کراچی: پاکستان کی معروف اور ہر دلعزیز اداکارہ ہانیہ عامر نے اس سال حج کی سعادت حاصل کرلی۔ اداکارہ نے اپنی خوشی اور روحانی تجربے کو مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر منیٰ سے اپنی تصاویر پوسٹ کیں۔
ملکی معیشت میں بہتری آئی، بجٹ میں عوام کو ریلیف ملے گا: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
شیئر کی گئی تصاویر میں ہانیہ عامر کو سادہ اور باوقار لباس میں دیکھا جا سکتا ہے، جب کہ ان کے ہمراہ چند قریبی دوست اور عرب خواتین بھی موجود ہیں۔ تصاویر میں اداکارہ کی عاجزی اور روحانیت جھلکتی ہے۔
مداحوں کی جانب سے ہانیہ کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی جا رہی ہے اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔