اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں، خصوصاً مسلمانوں اور عیسائیوں کو شدید تعصب کا سامنا ہے۔ ایوانِ صدر میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات کے دوران صدر نے بھارت میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
امریکی ریاست ٹینیسی میں اسکائی ڈائیونگ طیارہ گر کر تباہ، متعدد افراد زخمی
صدر نے کہا کہ بھارت کا شدت پسندانہ "ہندوتوا” نظریہ نہ صرف وہاں کی اقلیتوں بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن پارٹی کی اصل طاقت ہیں، جنہوں نے ہر مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا۔ انہوں نے زور دیا کہ ہمیں ملک سے وفا، عوام کی خدمت اور ترقی کی راہ پر کام کرنا ہے۔
صدر مملکت نے معیشت کی بہتری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ترقی کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، ہمیں معیشت کو مضبوط اور ملک کو خود کفیل بنانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ زراعت پاکستان کی معیشت کی بنیاد ہے، کسانوں کو سہولیات اور سپورٹ فراہم کرکے معیشت کو ترقی دی جا سکتی ہے۔