کراچی میں رینجرز کا اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 50 لاکھ مالیت کی نان کسٹم پیڈ اشیاء برآمد

کراچی: پاکستان رینجرز (سندھ) کی اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کریک ڈاؤن کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے۔ حالیہ کارروائی کے دوران کراچی کے علاقوں بنارس اور اورنگی ٹاؤن میں اسنیپ چیکنگ کے دوران دو اسمگلرز سعیداللہ اور عبیداللہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

آئی جی جیل خانہ جات فدا حسین مستوی کا ملیر جیل کا دورہ، سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان دو سوزوکی گاڑیوں پر ایک ہی نمبر پلیٹ KU-5969 لگا کر نان کسٹم پیڈ اشیاء بلوچستان سے کراچی اسمگل کر رہے تھے۔ تلاشی کے دوران گاڑیوں سے آتش بازی کا سامان، غیر ملکی سگریٹس اور کپڑا برآمد کیا گیا، جن کی مجموعی مالیت 50 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا۔
گرفتار ملزمان کو ضبط شدہ سامان سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز انفورسمنٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ اسمگلنگ اور جرائم پیشہ عناصر کی اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، ہیلپ لائن 1101 یا واٹس ایپ نمبر 0347-9001111 پر دیں۔ اطلاع دینے والے کا نام مکمل رازداری میں رکھا جائے گا۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں رینجرز کا اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 50 لاکھ مالیت کی نان کسٹم پیڈ اشیاء برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!