...

کراچی ، اسٹریٹ کرمنلزنے صرف 29 سیکنڈ میں 2 افراد کو گھرکی دہلیزپرلوٹ لیا

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

کراچی ( 09 جنوری2024ء) شہرقائد کے علاقے عزیز آباد بلاک 2 میں اسٹریٹ کرمنلز نے صرف 29سیکنڈ میں دو افراد کو ان کے گھر کی دہلیز پر لوٹ لیا، واردات کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد بلاک 2 میں اسٹریٹ کرائم کی واردات میں 29سیکنڈ میں 2 شہری گھر کی دہلیز پر لٹ گئے۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شہری جو بچے کو گود میں اٹھا کرموٹرسائیکل پر جیسے ہی بٹھاتا ہے ایک موٹرسائیکل پردو ملزمان آجاتے ہیں جن کے چہرے بھی واضح دیکھے جاسکتے ہیں۔

 

 

ملزمان اسلحہ نکال کر بچے کے سامنے لوٹ مار کرتے ہیں کہ اسی دوران دو اور نوجوان اپنے گھر کے باہر آکر رکے جس میں ایک نوجوان ملزمان کو دیکھتے ہی گھر میں گھس گیا لیکن اسلحہ تھامے ملزم نے پستول لہراتے ہوئے نوجوان کی تلاشی لی اور اسے بھی لوٹ لیا۔اسٹریٹ کرمنلز نے مجموعی طور پر 20 ہزار کیش 2 موبائل فون لوٹے اور واردات کے بعد جس راستے سے آئے تو اسی راستے سے فرار ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.